ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کچھ مہروں کو ہٹانے سے کیا ہوگا یوگی جی! پرینکا گاندھی

کچھ مہروں کو ہٹانے سے کیا ہوگا یوگی جی! پرینکا گاندھی

Sat, 03 Oct 2020 14:44:44    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش میں ہاتھرس کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی معطلی کے یوگی حکومت کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہاکہ کچھ مہروں کو ہٹانے سے متاثرہ کے کنبہ کے لوگو ں کے زخم نہیں بھریں گے۔

پرینکا گاندھی نے دیر رات ٹوئٹ کیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ جی کچھ مہروں کو معطل کرنے سے کیا ہوگا۔ ہاتھرس کی متاثرہ، اس کے کنبہ کوسخت تکلیف کس کے حکم پر دی گئی۔ ہاتھرس کے ڈی ایم، ایس پی کے فون ریکارڈ عام کئے جائیں۔ وزیراعلی اپنی ذمہ دار سے ہٹنے کی کوشش نہ کریں۔ ملک دیکھ رہا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ استعفی دو۔

واضح رہے اترپردیش میں ہاتھرس سانحہ کے رُخ پر یوگی حکومت نے ایک کارروائی کرتے ہوئے پولس سپرنٹنڈنٹ وکرانت ویراور ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ رام شبد کے علاوہ کئی پولس والوں کو معطل کر دیا ہے۔ معطل کئے جانے والوں میں انسپکٹر دنیش کمار ورما، سب انسپکٹر جگویر سنگھ اور ایم مہیش پال بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پروین کمار کے خلاف سردست کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متعلقہ پولیس اہلکاروں کا نارکوٹسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ معطل ایس پی کی جگہ شاملی کے ایس پی ونیت جیسوال کو ہاتھرس کا نیا پولیس سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔


Share: